QR CodeQR Code

اپوزیشن ارکان اور چند مایوس عناصر کی نظریں فنڈز پر ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

20 Sep 2021 18:20

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وزیراعلیٰ جام کمال خان نے کہا ہے کہ کچھ عناصر بھتہ خوری اور لوٹ مار کے منصوبے بنا رہے ہیں، جنہیں کامیاب نہیں ہونے دینگے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں پی ایس ڈی پی فنڈز کی فہرست اور اعداد و شمار کی تصویر لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کے دو ارکان اور بلوچستان عوامی پارٹی کے کچھ مایوس عناصر کی نظریں بلوچستان کے ترقیاتی فنڈز پر ہیں اور وہ بھتہ خوری اور لوٹ مار کے منصوبے بنا رہے ہیں، جنہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ کافی محنت کے بعد وفاقی اور صوبائی بجٹ میں ہم نے عوام کے لئے ایسے منصوبے شامل کئے ہیں، جن سے بلوچستان ترقی کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 954819

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/954819/اپوزیشن-ارکان-اور-چند-مایوس-عناصر-کی-نظریں-فنڈز-پر-ہیں-وزیراعلی-بلوچستان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org