QR CodeQR Code

او آئی سی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو دنیا بھر میں بے نقاب کرے، شاہ محمود قریشی

23 Sep 2021 21:30

نیویارک میں او آئی سی رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ 5 اگست 2019ء سے 80 لاکھ کشمیری بدترین محاصرے، بلاجواز گرفتاریوں اور غیر معمولی قدغنوں کا سامنا کرتے آرہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر کے دیرپا حل کے لیے او آئی سی سے مزید اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھارتی انسانیت سوز مظالم کو دنیا بھر میں بے نقاب کرنے کے لیے فعال کردار ادا کرے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے نیویارک میں او آئی سی رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 5 اگست 2019ء سے 80 لاکھ کشمیری بدترین محاصرے، بلاجواز گرفتاریوں اور غیر معمولی قدغنوں کا سامنا کرتے آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی قابض افواج اس جبر و استبداد کے خلاف مظلوم کشمیریوں کی آواز کو دبانے کے لیے کالے قوانین کا سہارا لے کر ناقابل بیان مظالم ڈھا رہی ہیں جبکہ ہندوتوا اور آر ایس ایس کی سوچ کی حامل بی جے پی سرکار کشمیریوں کی خصوصی حیثیت کو مٹانے کے لیے مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنے کے درپے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ بھارتی حکومت نے اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے ڈومیسائل قوانین میں ترامیم کرکے 32 لاکھ جعلی ڈومیسائل سرٹیفکیٹس جاری کر دیئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 955407

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/955407/او-آئی-سی-مقبوضہ-کشمیر-میں-بھارتی-مظالم-کو-دنیا-بھر-بے-نقاب-کرے-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org