0
Thursday 23 Sep 2021 21:30

او آئی سی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو دنیا بھر میں بے نقاب کرے، شاہ محمود قریشی

او آئی سی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو دنیا بھر میں بے نقاب کرے، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر کے دیرپا حل کے لیے او آئی سی سے مزید اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھارتی انسانیت سوز مظالم کو دنیا بھر میں بے نقاب کرنے کے لیے فعال کردار ادا کرے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے نیویارک میں او آئی سی رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 5 اگست 2019ء سے 80 لاکھ کشمیری بدترین محاصرے، بلاجواز گرفتاریوں اور غیر معمولی قدغنوں کا سامنا کرتے آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی قابض افواج اس جبر و استبداد کے خلاف مظلوم کشمیریوں کی آواز کو دبانے کے لیے کالے قوانین کا سہارا لے کر ناقابل بیان مظالم ڈھا رہی ہیں جبکہ ہندوتوا اور آر ایس ایس کی سوچ کی حامل بی جے پی سرکار کشمیریوں کی خصوصی حیثیت کو مٹانے کے لیے مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنے کے درپے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ بھارتی حکومت نے اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے ڈومیسائل قوانین میں ترامیم کرکے 32 لاکھ جعلی ڈومیسائل سرٹیفکیٹس جاری کر دیئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 955407
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش