QR CodeQR Code

پناہ گاہوں کا مقصد غریب طبقے کے وقار کو مجروح ہونے سے بچانا ہے، ثانیہ نشتر

23 Sep 2021 22:23

اسلام آباد میں معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیراعظم کو پناگاہوں کی صورتحال اور بہتری کیلئے اقدامات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ موجودہ پناہ گاہوں میں سہولتوں میں بہتری لائی جائے گی اور عملے کو تربیت دی جائیگی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ پناہ گاہوں کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔ مثالی پناہ گاہوں کا قیام جلد عمل میں لایا جائے۔ اسلام آباد میں معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پناہ گاہوں کا مقصد غریب طبقے کے وقار کو مجروح ہونے سے بچانا ہے۔ جن پناہ گاہوں پر لوگوں کا رش ہے، ان پر خصوصی توجہ دی جائے۔ معاون خصوصی نے وزیراعظم کو پناگاہوں کی صورتحال اور بہتری کیلئے اقدامات پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ موجودہ پناہ گاہوں میں سہولتوں میں بہتری لائی جائے گی اور عملے کو تربیت دی جائے گی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ سہولتوں کے حوالے سے ڈیجیٹل ڈیش بورڈ بنایا جائے گا، جو نگرانی میں مدد کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 955410

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/955410/پناہ-گاہوں-کا-مقصد-غریب-طبقے-کے-وقار-کو-مجروح-ہونے-سے-بچانا-ہے-ثانیہ-نشتر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org