QR CodeQR Code

لندن میں موجود نواز شریف کو لاہور میں کورونا ویکسین لگ گئی!

23 Sep 2021 22:52

سابق وزیراعظم کے شناختی کارڈ پر کورونا ویکسین کوٹ خواجہ سعید اسپتال میں لگائی گئی۔ ریکارڈ کے مطابق میاں نواز شریف کو چینی ویکسین سائنو ویک لگائی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ این سی او سی کے ریکارڈ میں (ن) لیگ کے قائد نواز شریف کو 22 ستمبر کو کورونا ویکسین لگائی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق لندن میں موجود نواز شریف کو لاہور میں کورونا ویکسین لگ گئی۔ میاں نواز شریف کے شناختی کارڈ پر کورونا ویکسین کوٹ خواجہ سعید اسپتال میں لگائی گئی۔ ریکارڈ کے مطابق میاں نواز شریف کو چینی ویکسین سائنو ویک لگائی گئی ہے۔ این سی او سی کے ریکارڈ میں (ن) لیگ کے قائد نواز شریف کو 22 ستمبر کو ویکسین لگائی گئی ہے تاہم دوسری خوراک ابھی لگنا باقی ہے۔ کورونا ویکسین کی پہلی خوراک کے اعداد و شمار پر شکوک و شبہات پیدا ہوگئے۔


خبر کا کوڈ: 955416

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/955416/لندن-میں-موجود-نواز-شریف-کو-لاہور-کورونا-ویکسین-لگ-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org