QR CodeQR Code

کوئٹہ، آن لائن ٹیسٹ کیخلاف احتجاج کرنیوالے طلباء گرفتار

24 Sep 2021 16:32

پولیس کے مطابق گرفتار طلباء کے خلاف متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ میڈیکل کالجز میں داخلے کے لئے احتجاج کرنے والے میڈیکل کے طلباء کو بلوچستان پولیس کی جانب سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گرفتار طلباء کی تعداد 75 ہے، جنہیں مختلف دفعات کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار طلباء نے میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے آن لائن انٹری ٹیسٹ کے خلاف دھرنا دیا تھا، جس پر انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔ بلوچستان پولیس کے مطابق ان طلباء کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ بعض ذرائع کے مطابق طلباء کو لاٹھی چارج کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 955509

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/955509/کوئٹہ-لائن-ٹیسٹ-کیخلاف-احتجاج-کرنیوالے-طلباء-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org