0
Friday 24 Sep 2021 16:32

کوئٹہ، آن لائن ٹیسٹ کیخلاف احتجاج کرنیوالے طلباء گرفتار

کوئٹہ، آن لائن ٹیسٹ کیخلاف احتجاج کرنیوالے طلباء گرفتار
اسلام ٹائمز۔ میڈیکل کالجز میں داخلے کے لئے احتجاج کرنے والے میڈیکل کے طلباء کو بلوچستان پولیس کی جانب سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گرفتار طلباء کی تعداد 75 ہے، جنہیں مختلف دفعات کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار طلباء نے میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے آن لائن انٹری ٹیسٹ کے خلاف دھرنا دیا تھا، جس پر انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔ بلوچستان پولیس کے مطابق ان طلباء کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ بعض ذرائع کے مطابق طلباء کو لاٹھی چارج کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 955509
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش