QR CodeQR Code

علامہ ساجد نقوی سے آزاد کشمیر کے طالب علموں کی ملاقات

25 Sep 2021 23:15

ایس یو سی کے سربراہ کا آزاد کشمیر سے آئے نوجوان طلباء کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر بات مثبت ہو تو اسکا ضرور جواب دیں، مگر شائستگی سے اور اخلاقیات کے دائرے میں رہتے ہوئے، مگر جواب دینے سے پہلے دفتر سے رہنمائی ضرور لیں۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے قائد علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ آج کل نوجوانوں میں اخلاقیات کی بہت گراوٹ ہے، اصحاب کہف کے لیے قرآن میں جو لفظ استعمال ہوا ہے اسکا ترجمہ نوخیز ہے، ابھی وہ نوجوان ہیں ایسے تو انسان چالیس سال تک جوان کہلاتا ہے لیکن وہ اصحاب نوخیز تھے، پھر بھی انہوں نے اخلاقیات کی وجہ سے یہ مقام پایا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزاد کشمیر سے آئے نوجوان طلباء کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر بات مثبت ہو تو اسکا ضرور جواب دیں، مگر شائستگی سے اور اخلاقیات کے دائرے میں رہتے ہوئے، مگر جواب دینے سے پہلے دفتر سے رہنمائی ضرور لیں۔ انہوں نے مثبت انداز میں اپنی توانائیاں مذہب اور تنظیم کے لیے وقف کرنے کی طرف بھی نوجوانوں کی توجہ مبذول کرائی۔ وفد میں حمید عباس، علی جواد موسوی اور شہریار علی شامل تھے۔


خبر کا کوڈ: 955755

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/955755/علامہ-ساجد-نقوی-سے-ا-زاد-کشمیر-کے-طالب-علموں-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org