QR CodeQR Code

ملک بھر میں کورونا وائرس مزید 42 افراد کی جانیں لے گیا

26 Sep 2021 01:00

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 44 ہزار 958 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 2 ہزار 60 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، اس کے ساتھ ہی ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 12 لاکھ 36 ہزار 888 ہوگئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 42 افراد انتقال کرگئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری  کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے باعث 42 اموات رپورٹ ہوئیں، جس کے بعد کورونا کے باعث مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار 524 ہوگئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 44 ہزار 958 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 2 ہزار 60 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، اس کے ساتھ ہی ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 12 لاکھ 36 ہزار 888 ہوگئی ہے جب کہ مثبت کیسز کی شرح 4.58 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ 


خبر کا کوڈ: 955771

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/955771/ملک-بھر-میں-کورونا-وائرس-مزید-42-افراد-کی-جانیں-لے-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org