0
Sunday 26 Sep 2021 01:00

ملک بھر میں کورونا وائرس مزید 42 افراد کی جانیں لے گیا

ملک بھر میں کورونا وائرس مزید 42 افراد کی جانیں لے گیا
اسلام ٹائمز۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 42 افراد انتقال کرگئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری  کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے باعث 42 اموات رپورٹ ہوئیں، جس کے بعد کورونا کے باعث مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار 524 ہوگئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 44 ہزار 958 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 2 ہزار 60 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، اس کے ساتھ ہی ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 12 لاکھ 36 ہزار 888 ہوگئی ہے جب کہ مثبت کیسز کی شرح 4.58 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ 
خبر کا کوڈ : 955771
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش