QR CodeQR Code

مچھ، ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ، ایک جوان جانبحق دو زخمی

26 Sep 2021 20:09

آئی ایس پی آر کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا، جسکا موثر جواب دیا گیا۔ تاہم ایک جوان جانبحق اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک سکیورٹی اہلکار جانبحق اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حملہ بلوچستان کے علاقے مچھ میں ہوا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بھی واقعہ کی تصدیق کر دی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا، جس کا ایف سی کے جوانوں نے موثر جواب دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی عرفان جاں بحق اور دو جوان زخمی ہوگئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 955881

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/955881/مچھ-ایف-سی-چیک-پوسٹ-پر-حملہ-ایک-جوان-جانبحق-دو-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org