0
Sunday 26 Sep 2021 20:09

مچھ، ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ، ایک جوان جانبحق دو زخمی

مچھ، ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ، ایک جوان جانبحق دو زخمی
اسلام ٹائمز۔ نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک سکیورٹی اہلکار جانبحق اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حملہ بلوچستان کے علاقے مچھ میں ہوا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بھی واقعہ کی تصدیق کر دی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا، جس کا ایف سی کے جوانوں نے موثر جواب دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی عرفان جاں بحق اور دو جوان زخمی ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 955881
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش