QR CodeQR Code

پختون بطور قوم طالبان کی انتہاء پسندی اور دہشتگردی کا شکار بنے ہیں، ایمل ولی خان

26 Sep 2021 23:57

ایک بیان میں اے این پی کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خود کئی مواقع پر یہ اعتراف کیا ہے کہ دہشتگرد اور انتہاء پسند تنظیموں کو پاکستان کی ریاست نے ہی تربیت فراہم کی ہے، جسکے بدلے ان کو ڈالر ملے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ عمران خان کا یو این جنرل اسمبلی اجلاس میں پختونوں کے بارے میں بیان گمراہ کن  اور رجعت پسندانہ ذہنیت کا عکاس ہے۔ وزیراعظم کا بیان حقائق کے بالکل برعکس ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پختون بطور قوم طالبان کی انتہاء پسندی اور دہشتگردی کا شکار بنے ہیں اور انہوں نے بطور قوم کبھی بھی طالبان کی حمایت  کی ہے اور نہ ہی ان کا ساتھ دیا ہے۔ عمران خان نے خود کئی مواقع پر یہ اعتراف کیا ہے کہ دہشتگرد اور انتہاء پسند تنظیموں کو پاکستان کی ریاست نے ہی تربیت فراہم کی ہے، جسکے بدلے ان کو ڈالر ملے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 955895

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/955895/پختون-بطور-قوم-طالبان-کی-انتہاء-پسندی-اور-دہشتگردی-کا-شکار-بنے-ہیں-ایمل-ولی-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org