QR CodeQR Code

فرانسیسی صدر کو ایک شخص نے انڈا دے مارا، ویڈیو وائرل

28 Sep 2021 00:15

ایمانوئیل میکرون لیون کے ایک تجارتی مرکز کے دورے پر تھے۔ اس دوران ایک شخص نے صدر کو انڈا دے مارا جو ان کی گردن پر لگا اور اچھل کر دوسری جانب گر گیا۔


اسلام ٹائمز۔ فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کو تجارتی مرکز کے دورے کے دوران ایک شخص نے انڈا دے مارا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون لیون کے ایک تجارتی مرکز کے دورے پر تھے۔ اس دوران ایک شخص نے صدر کو انڈا دے مارا جو ان کی گردن پر لگا اور اچھل کر دوسری جانب گر گیا۔ حیرت انگیز طور پر انڈا صدر ایمانوئیل میکرون کو لگنے کے باوجود ٹوٹا نہیں۔ صدر کی سیکیورٹی پر مامور اہل کاروں نے انڈا پھینکنے والے شخص کو حراست میں لے لیا تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ چند ماہ قبل بھی فرانسیسی صدر کو ایک شخص نے تھپٹر بھی دے مارا تھا جسے گرفتار کرلیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 956080

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/956080/فرانسیسی-صدر-کو-ایک-شخص-نے-انڈا-دے-مارا-ویڈیو-وائرل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org