QR CodeQR Code

حکومت نے سوشل میڈیا کیخلاف شکنجہ سخت کرنے کی ٹھان لی

29 Sep 2021 01:20

وفاقی کابینہ نے سوشل میڈیا سے متعلق قوانین کی منظوری دے دی ہے، جس کے مطابق سوشل میڈیا کمپنیوں کو پاکستان کے قوانین کے تحت کام کرنا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا کے خلاف شکنجہ سخت کرنے کی ٹھان لی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ نے سوشل میڈیا سے متعلق قوانین کی منظوری دے دی ہے، جس کے مطابق سوشل میڈیا کمپنیوں کو پاکستان کے قوانین کے تحت کام کرنا ہوگا۔ حکومت نے سوشل میڈیا قوانین بین الاقوامی سوشل میڈیا کمپنیوں کے ساتھ شیئر کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ طے کردہ حکومتی قواعد و ضوابط کے اندر رہ کر کام کرنے کی اجازت ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 956245

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/956245/حکومت-نے-سوشل-میڈیا-کیخلاف-شکنجہ-سخت-کرنے-کی-ٹھان-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org