0
Wednesday 29 Sep 2021 01:20

حکومت نے سوشل میڈیا کیخلاف شکنجہ سخت کرنے کی ٹھان لی

حکومت نے سوشل میڈیا کیخلاف شکنجہ سخت کرنے کی ٹھان لی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا کے خلاف شکنجہ سخت کرنے کی ٹھان لی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ نے سوشل میڈیا سے متعلق قوانین کی منظوری دے دی ہے، جس کے مطابق سوشل میڈیا کمپنیوں کو پاکستان کے قوانین کے تحت کام کرنا ہوگا۔ حکومت نے سوشل میڈیا قوانین بین الاقوامی سوشل میڈیا کمپنیوں کے ساتھ شیئر کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ طے کردہ حکومتی قواعد و ضوابط کے اندر رہ کر کام کرنے کی اجازت ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 956245
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش