QR CodeQR Code

کوئٹہ، ملزمہ سے غیر انسانی سلوک پر 5 خواتین پولیس اہلکار برطرف

30 Sep 2021 18:37

اعلامیے کے مطابق تحقیقات کے دوران جرم ثابت ہونے پر خواتین اہلکاروں کیخلاف انضباطی کارروائی کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ کی جانب سے جاری شدہ نوٹیفکیشن کے مطابق کوئٹہ پولیس کی 5 خواتین اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 5 خواتین پولیس اہلکاروں پر زیر حراست ملزمہ سے غیر انسانی سلوک کا الزام تھا۔ تحقیقات کے دوران جرم ثابت ہونے پر خواتین اہلکاروں کے خلاف انضباطی کارروائی کی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق برطرف خواتین اہلکاروں میں بشریٰ افضل، ہما فیصل، عظمیٰ نسرین، فرح خلیل اور ثمینہ منظور شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 956540

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/956540/کوئٹہ-ملزمہ-سے-غیر-انسانی-سلوک-پر-5-خواتین-پولیس-اہلکار-برطرف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org