QR CodeQR Code

چمن میں نادرا کے زونل آفس کے قیام کی منظوری دیدی گئی ہے، ڈی جی نادرا

5 Oct 2021 19:47

ترجمان گورنر بلوچستان اور چمن کے بعض رہنماؤں کے ساتھ ایک ملاقات میں ڈی جی نادرا نے بتایا ہے کہ ضلع چمن میں نادرا کے زونل آفس کے قیام کی منظوری دے دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے چمن میں نادرا زونل آفس کی منظوری دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان گورنر بلوچستان نذیر خان اچکزئی اور آل پارٹیز چمن کے رہنماؤں نے ڈی جی نادرا سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے چمن میں نادرا کے حوالے سے درپیش مسائل اور زونل آفس کے قیام کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔ جس میں ڈی جی نادرا کی جانب سے بتایا گیا کہ ضلع چمن میں نادرا کے زونل آفس کے قیام کی منظوری دے دی گئی ہے اور شہریوں کو نادرا آفس سے متعلق درپیش مسائل حل کر دیئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 957320

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/957320/چمن-میں-نادرا-کے-زونل-آفس-قیام-کی-منظوری-دیدی-گئی-ہے-ڈی-جی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org