QR CodeQR Code

شیعہ علماء کونسل پاکستان کا بلوچستان میں زلزے سے نقصان پر اظہار افسوس

8 Oct 2021 22:27

ایس یو سی پاکستان کی جانب سے جاری ایک بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومت فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں تیز کریں۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان نے بلوچستان میں زلزے سے نقصان پر اظہار افسوس کیا کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومت فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں تیز کریں۔ ایک بیان میں شیعہ علماء کونسل پاکستان نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ واضح رہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں 5.9 شدت کا زلزلہ آیا، جس کے نتیجے میں بیس افراد جاں بحق جبکہ تین سو سے زائد زخمی ہوگئے۔ درجنوں مکانات منہدم بھی ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 957808

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/957808/شیعہ-علماء-کونسل-پاکستان-کا-بلوچستان-میں-زلزے-سے-نقصان-پر-اظہار-افسوس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org