QR CodeQR Code

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قومی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، علامہ ساجد نقوی

11 Oct 2021 00:03

اپنے ایک بیان میں ایس یو سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قومی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، انہوں نے پاکستان کی جوہری صلاحیت کو بڑھاتے ہوئے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر کی وفات پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قومی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، انہوں نے پاکستان کی جوہری صلاحیت کو بڑھاتے ہوئے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا، پاکستان کو اسلامی ایٹمی ملک بنانے کا سہرا ڈاکٹر عبد القدیر کے سر ہے۔ علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عبد القدیر نے ملکی سلامتی کو بیرونی جارحیت سے نمٹنے کیلئے تقویت فراہم کی، انہوں نے ملکی دفاع کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 958067

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/958067/ڈاکٹر-عبدالقدیر-خان-کی-قومی-خدمات-کو-ہمیشہ-یاد-رکھا-جائیگا-علامہ-ساجد-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org