0
Monday 11 Oct 2021 00:03

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قومی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، علامہ ساجد نقوی

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قومی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، علامہ ساجد نقوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر کی وفات پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قومی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، انہوں نے پاکستان کی جوہری صلاحیت کو بڑھاتے ہوئے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا، پاکستان کو اسلامی ایٹمی ملک بنانے کا سہرا ڈاکٹر عبد القدیر کے سر ہے۔ علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عبد القدیر نے ملکی سلامتی کو بیرونی جارحیت سے نمٹنے کیلئے تقویت فراہم کی، انہوں نے ملکی دفاع کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 958067
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش