QR CodeQR Code

استور، سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والا سرکاری ملازم نوکری سے فارغ

11 Oct 2021 09:34

محکمہ پانی و بجلی استور ڈویژن کے ایل ڈی سی ممتاز احمد کی جانب سے سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے کا الزام تھا جس پر صوبائی حکومت نے محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے انہیں نوکری سے فارغ کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے سرکاری ملازم کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ پانی و بجلی استور ڈویژن کے ایل ڈی سی ممتاز احمد کی جانب سے سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے کا الزام تھا جس پر صوبائی حکومت نے محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے انہیں نوکری سے فارغ کر دیا۔ اس سے پہلے گلگت بلتستان حکومت کے جاری کردہ قوانین کے مطابق منافرت پھیلانے والے سرکاری ملازمین کیخلاف سخت کارروائی کا حکم نامہ جاری ہوا تھا۔


خبر کا کوڈ: 958111

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/958111/استور-سوشل-میڈیا-پر-مذہبی-منافرت-پھیلانے-والا-سرکاری-ملازم-نوکری-سے-فارغ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org