QR CodeQR Code

عوام کو قرآن سے جوڑنا و اسلامی نظام کیلئے تیار کرنا قیادت کی ذمہ داری ہے، رخشندہ ناز

11 Oct 2021 22:46

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی خواتین سندھ کی ناظمہ نے کہا کہ قیادت کی ذمہ داری کی ادائیگی تقویٰ کے بغیر ممکن نہیں ہے اور تقویٰ احساس ذمہ داری اور احساسِ جواب دہی کا نام ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی حلقہ خواتین سندھ کی ناظمہ رخشندہ ناز کا کہنا ہے کہ قیادت کی ذمہ داری کی ادائیگی تقویٰ کے بغیر ممکن نہیں ہے اور تقویٰ احساس ذمہ داری اور احساسِ جواب دہی کا نام ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر و حیدرآباد میں ناظمات اضلاع کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ رخشندہ ناز نے کہا کہ عوام الناس کو قرآن کریم سے جوڑنا اور اسلامی نظام کیلئے تیار کرنا قیادت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی تنظیم عوام میں وارڈ کی سطح تک موجود ہے۔ اس موقع پر نائبات صوبہ عائشہ ودود، عظمیٰ اظہار اور معتمدہ سندھ عائشہ ظہیر نے بھی خطاب کیا۔ ناظمہ صوبہ نے اضلاع میں دعوت اور تنظیم کی پیشرفت کا جائزہ بھی لیا۔ ناظمہ سندھ رخشندہ ناز ان دونوں اپنی نائبات صوبہ عائشہ ودود اور عظمیٰ اظہار کے ہمراہ اندرون سندھ کے تین روزہ دورہ پر ہیں، جہاں وہ مختلف مقامات پر سیرت النبیﷺ کانفرنس سے خطاب کریں گی۔


خبر کا کوڈ: 958214

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/958214/عوام-کو-قرآن-سے-جوڑنا-اسلامی-نظام-کیلئے-تیار-کرنا-قیادت-کی-ذمہ-داری-ہے-رخشندہ-ناز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org