QR CodeQR Code

باہمی رواداری کیلئے ہر ایک فرد کردار ادا کرے، ڈاکٹر فاروق عبداللہ

13 Oct 2021 21:38

ضلع بارہمولہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے صدر نے کہا کہ لوگوں کے مفادات اور احساسات کی ترجمانی اور تحفظ میں این سی کا کلیدی رول رہا ہے اور آج بھی ہماری جماعت عوامی اُمنگوں اور خواہشات کو ملحوظ نظر رکھے ہوئے برسر جد و جہد ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آپسی بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کو زک پہنچانے کی مذموم کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم جموں و کشمیر میں رواداری کو بنائے رکھنے میں ہم اپنا کردار ادا کریں۔ ضلع بارہمولہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں کے مفادات اور احساسات کی ترجمانی اور تحفظ میں این سی کا کلیدی رول رہا ہے اور آج بھی ہماری جماعت عوامی اُمنگوں اور خواہشات کو ملحوظ نظر رکھے ہوئے بر سر جد و جہد ہے اور  لوگوں کے بنیادی حقوق، آئینی اور مراعات کی حصولیابی کے لئے قانونی جنگ لڑنے میں مصروف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی سخت ترین دور، مشکل ترین چیلنجوں اور امتحان کی گھڑیوں کا پورے عزم کے ساتھ مقابلہ کرتی آئی ہے اور آج بھی لوگوں کی پشت پناہی اور اشتراک سے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے پُرعزم اور ثابت قدم ہے۔


خبر کا کوڈ: 958553

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/958553/باہمی-رواداری-کیلئے-ہر-ایک-فرد-کردار-ادا-کرے-ڈاکٹر-فاروق-عبداللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org