QR CodeQR Code

عمران خان پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے گریز کریں، ایم کیو ایم

14 Oct 2021 19:21

اپنے بیان میں متحدہ کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا کہ پیٹرول مصنوعات کی قیمت پر اس قدر اضافہ عوام دشمنی کے مترادف ہے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے مہینے میں دوسری بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلے ہی مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ رکھی ہے، حکومتی اقدامات عوام کی فلاح و بہبود کیلئے صرف ہونے چاہیے، نہ کہ ان کو مزید مشکلات کی طرف دکھیلنے میں صرف ہوں۔ عامر خان نے مزید کہا کہ پیٹرول مصنوعات کی قیمت پر اس قدر اضافہ عوام دشمنی کے مترادف ہے، لہٰذا ہم وزیراعظم عمران خان سے درخواست کرتے ہیں کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کسی بھی قسم کے اضافے سے گریز کریں۔


خبر کا کوڈ: 958727

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/958727/عمران-خان-پیٹرولیم-مصنوعات-کی-قیمتوں-میں-اضافے-سے-گریز-کریں-ایم-کیو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org