QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن، مطلوب دہشتگرد داداللہ ہلاک

15 Oct 2021 00:17

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور فائرنگ کے تبادلے میں مطلوب دہشت گرد عارف اللہ عرف داداللہ ہلاک ہوگیا۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران مطلوب دہشت گرد عارف اللہ عرف داداللہ ہلاک ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور فائرنگ کے تبادلے میں مطلوب دہشت گرد عارف اللہ عرف داداللہ ہلاک ہوگیا۔ یاد رہے کہ دو روز قبل بھی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا تھا، جس میں ایک دہشت گرد مارا گیا تھا جبکہ ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے ہتھیار اور گولیاں برآمد ہوئی تھیں۔


خبر کا کوڈ: 958777

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/958777/شمالی-وزیرستان-میں-فورسز-کا-ا-پریشن-مطلوب-دہشتگرد-داداللہ-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org