0
Friday 15 Oct 2021 00:17

شمالی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن، مطلوب دہشتگرد داداللہ ہلاک

شمالی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن، مطلوب دہشتگرد داداللہ ہلاک
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران مطلوب دہشت گرد عارف اللہ عرف داداللہ ہلاک ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور فائرنگ کے تبادلے میں مطلوب دہشت گرد عارف اللہ عرف داداللہ ہلاک ہوگیا۔ یاد رہے کہ دو روز قبل بھی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا تھا، جس میں ایک دہشت گرد مارا گیا تھا جبکہ ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے ہتھیار اور گولیاں برآمد ہوئی تھیں۔
خبر کا کوڈ : 958777
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش