QR CodeQR Code

کوئٹہ میں شہادت امام حسن عسکریؑ کی مناسبت پر جلوس برآمد

15 Oct 2021 21:36

جلوس عزاء کی سربراہی بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر، علماء اور دیگر عمائدین نے کیں۔ اس موقع پر رضاکار اور اسکاؤٹس بھی اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ شہادت امام حسن عسکریؑ کے موقع پر بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں عزاداروں کی جانب سے جلوس اور تابوت امام حسن عسکریؑ برآمد ہوا۔ جلوس میں گیاہویں امامؑ کے مصائب پر مبنی نوحے پڑھے گئے اور ماتمداری ہوئی۔ جلوس عزاء مسجد و امامبارگاہ پنجابی سے برآمد ہوا اور عزادار نوحہ خوانی اور ماتمداری کرتے ہوئے شہداء چوک علمدار روڈ تک آئیں۔ جلوس کی سربراہی بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر حاجی محمد جواد رفیعی، علماء اور دیگر عمائدین نے کیں۔ جلوس عزاء میں نظم و ضبط کی بہتری کیلئے رضاکار اور اسکاؤٹس کے جوان اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے مناسب انتظامات کیلئے پولیس اور ایف سی کے اہلکار کثیر تعداد میں تعینات کئے گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 958881

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/958881/کوئٹہ-میں-شہادت-امام-حسن-عسکری-کی-مناسبت-پر-جلوس-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org