QR CodeQR Code

گلگت، جعلی تقرر نامے بنا کر ملازمین بھرتی کرنے والے دو ملزمان گرفتار

15 Oct 2021 23:25

محکمہ تعمیرات عامہ گلگت میں 390 ملازمین کو بھرتی کرنے کیلئے جعلی تقرری لیٹر بنانے والے دو ملزمان کو وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا۔ دونوں ملازمین محکمہ تعمیرات کے ملازم ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ تعمیرات عامہ گلگت میں 390 ملازمین کو بھرتی کرنے کیلئے جعلی تقرری لیٹر بنانے والے دو ملزمان کو وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا۔ دونوں ملازمین محکمہ تعمیرات کے ملازم ہیں جن کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ دونوں ملازمین کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے ان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا ہے۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ دونوں ملزمان جعلی تقرر نامے بنا کر ملازمین بھرتی کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ ملزمان کیخلاف مزید تفتیش جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 958895

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/958895/گلگت-جعلی-تقرر-نامے-بنا-کر-ملازمین-بھرتی-کرنے-والے-دو-ملزمان-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org