0
Friday 15 Oct 2021 23:25

گلگت، جعلی تقرر نامے بنا کر ملازمین بھرتی کرنے والے دو ملزمان گرفتار

گلگت، جعلی تقرر نامے بنا کر ملازمین بھرتی کرنے والے دو ملزمان گرفتار
اسلام ٹائمز۔ محکمہ تعمیرات عامہ گلگت میں 390 ملازمین کو بھرتی کرنے کیلئے جعلی تقرری لیٹر بنانے والے دو ملزمان کو وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا۔ دونوں ملازمین محکمہ تعمیرات کے ملازم ہیں جن کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ دونوں ملازمین کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے ان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا ہے۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ دونوں ملزمان جعلی تقرر نامے بنا کر ملازمین بھرتی کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ ملزمان کیخلاف مزید تفتیش جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 958895
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش