QR CodeQR Code

لودھراں،گاڑی کا گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ، 5 افراد جاں بحق، 20 زخمی

2 Sep 2011 00:19

اسلام ٹائمز:ایک ہی خاندان کے افراد عید کے موقع پر تفریح کیلئے ہیڈ پنجند جا رہے تھے کہ جلال پور روڈ پر غریب آباد کے قریب گیس سلنڈر پھٹ گیا، ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 5 افراد کی حالت انتہائی نازک ہے۔


لودھراں:اسلام ٹائمز۔ لودھراں میں مسافر وین کا گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث 5 افراد جاں بحق جبکہ20 زخمی ہو گئے، گاڑی میں سوار ایک ہی خاندان کے افراد عید کے موقع پر تفریح کیلئے لودھراں سے ہیڈ پنجند جا رہے تھے کہ جلال پور روڈ پر غریب آباد کے قریب گیس سلنڈر پھٹ گیا، جس کے باعث 5 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہو گئے۔ واقعہ کے فوری بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، زخمیوں اور نعشوں کو بہاول پور ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 5 افراد کی حالت انتہائی نازک ہے۔


خبر کا کوڈ: 95912

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/95912/لودھراں-گاڑی-کا-گیس-سلنڈر-پھٹنے-سے-دھماکہ-5-افراد-جاں-بحق-20-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org