0
Friday 2 Sep 2011 00:19

لودھراں،گاڑی کا گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ، 5 افراد جاں بحق، 20 زخمی

لودھراں،گاڑی کا گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ، 5 افراد جاں بحق، 20 زخمی
لودھراں:اسلام ٹائمز۔ لودھراں میں مسافر وین کا گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث 5 افراد جاں بحق جبکہ20 زخمی ہو گئے، گاڑی میں سوار ایک ہی خاندان کے افراد عید کے موقع پر تفریح کیلئے لودھراں سے ہیڈ پنجند جا رہے تھے کہ جلال پور روڈ پر غریب آباد کے قریب گیس سلنڈر پھٹ گیا، جس کے باعث 5 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہو گئے۔ واقعہ کے فوری بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، زخمیوں اور نعشوں کو بہاول پور ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 5 افراد کی حالت انتہائی نازک ہے۔
خبر کا کوڈ : 95912
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش