QR CodeQR Code

بلوچستان میں سیاحتی مقامات کی ترقی کیلئے اقدامات کررہے ہیں، جام کمال

17 Oct 2021 22:06

گوادر میں سن سیٹ پارک کے دورے کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبے بھر میں سیاحتی مقامات کی ترقی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے آج بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں چوتھی گوادر آف روڈ جیپ ریلی کے معروف ریسرز کے ہمراہ سن سیٹ پارک کا دورہ کیا اور پارک کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سن سیٹ پارک کو سیر و تفریح کیلئے منفرد حیثیت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں سیاحتی مقامات کی ترقی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ سیاحت کے فروغ کے لئے ہماری حکومت ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ گوادر کی ترقی بلوچستان حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔


خبر کا کوڈ: 959203

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/959203/بلوچستان-میں-سیاحتی-مقامات-کی-ترقی-کیلئے-اقدامات-کررہے-ہیں-جام-کمال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org