QR CodeQR Code

کوئٹہ سے کراچی جانے والے 39 افغان مہاجرین قومی شاہراہ پر گرفتار

18 Oct 2021 16:35

ذرائع کے مطابق گرفتار افغان باشندوں میں 12 مرد، 9 خواتین اور 18 بچے شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ایس ایچ او ہالانی پولیس تھانہ عبدالریشد چانھیو کے مطابق کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر رسول آباد ایکسائز پولیس چوکی کے قریب ایک ٹرک پر افغان شہریوں کو سوار کرکے انہیں کوئٹہ سے کراچی لے جانے کی کوشش کی جارہی تھی، جسے پولیس نے پکڑ کر ناکام بناتے ہوئے افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار شدہ 39 افغان شہریوں کے خلاف فارن ایکٹ 14 کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار افغان باشندوں میں 12 مرد، 9 خواتین اور 18 بچے شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 959337

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/959337/کوئٹہ-سے-کراچی-جانے-والے-39-افغان-مہاجرین-قومی-شاہراہ-پر-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org