0
Monday 18 Oct 2021 16:35

کوئٹہ سے کراچی جانے والے 39 افغان مہاجرین قومی شاہراہ پر گرفتار

کوئٹہ سے کراچی جانے والے 39 افغان مہاجرین قومی شاہراہ پر گرفتار
اسلام ٹائمز۔ ایس ایچ او ہالانی پولیس تھانہ عبدالریشد چانھیو کے مطابق کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر رسول آباد ایکسائز پولیس چوکی کے قریب ایک ٹرک پر افغان شہریوں کو سوار کرکے انہیں کوئٹہ سے کراچی لے جانے کی کوشش کی جارہی تھی، جسے پولیس نے پکڑ کر ناکام بناتے ہوئے افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار شدہ 39 افغان شہریوں کے خلاف فارن ایکٹ 14 کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار افغان باشندوں میں 12 مرد، 9 خواتین اور 18 بچے شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 959337
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش