QR CodeQR Code

مہنگائی کے خلاف خیبر پختونخوا بھر کے وکلاء کا ‏عدالتی بائیکاٹ

19 Oct 2021 00:18

پشاور ہائیکورٹ کے وکلاء نے بھی ہائیکورٹ سے اسمبلی گیٹ تک ریلی نکالی، مظاہرین نے بینرز اٹھائے تھے، جن پر ‏حکومت کے خلاف سخت نعرے درج تھے۔ وکلاء نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم قیمتوں میں جو ‏اضافہ کیا گیا ہے اس کو واپس لیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ ملک میں جاری مہنگائی کے خلاف ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی کال پر خیبر پختونخوا بھر کے وکلاء نے آج ‏عدالتی بائیکاٹ کیا اور احتجاجی مظاہرے ریکارڈ کرائے۔ پشاور ہائیکورٹ کے وکلاء نے بھی ہائیکورٹ سے اسمبلی گیٹ تک ریلی نکالی، مظاہرین نے بینرز اٹھائے تھے، جن پر ‏حکومت کے خلاف سخت نعرے درج تھے۔ وکلاء نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم قیمتوں میں جو ‏اضافہ کیا گیا ہے اس کو واپس لیا جائے اور اشیاء خوردنوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات ‏کئے جائیں۔ وکلاء نے دھمکی دی کہ اگر مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات نہ کئے گئے تو پھر تحریک ‏شروع کریں گے۔ احتجاجی ریلی سے پہلے ہائیکورٹ بار روم میں وکلاء کا اجلاس ہوا، جس سے پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایسوسی ‏ایشن کے صدر بہلول خٹک اور دیگر سینئر وکلاء نے خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 959395

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/959395/مہنگائی-کے-خلاف-خیبر-پختونخوا-بھر-وکلاء-کا-عدالتی-بائیکاٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org