QR CodeQR Code

وزیراعظم عمران خان کا مہنگائی پر اجلاس کھودا پہاڑ نکلا چوہا کے مترادف ہے، اسماعیل راہو

19 Oct 2021 18:24

ایک بیان میں وزیر جامعات سندھ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم چینی، گندم، ادویات چور اور منافع خوروں کے سرپرست ہیں، آخر گندم اور چینی کس کو فائدہ پہنچانے کے لئے درآمد کی جارہی ہے؟


اسلام ٹائمز۔ وزیر جامعات سندھ اسماعیل راہو نے وزیراعظم عمران خان کے مہنگائی سے متعلقہ اجلاس پر تبصرہ کیا ہے۔ کراچی سے جاری بیان میں اسماعیل راہو نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا مہنگائی پر اجلاس کھودا پہاڑ نکلا چوہا کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اجلاس مہنگائی کم کرنے کے لئے نہیں بلکہ بڑھانے کے لئے تھا۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعظم چینی، گندم، ادویات چور اور منافع خوروں کے سرپرست ہیں۔ انہوں نے استفسار کیا کہ گندم اور چینی کس کو فائدہ پہنچانے کے لئے درآمد کی جارہی ہے؟


خبر کا کوڈ: 959525

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/959525/وزیراعظم-عمران-خان-کا-مہنگائی-پر-اجلاس-کھودا-پہاڑ-نکلا-چوہا-کے-مترادف-ہے-اسماعیل-راہو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org