QR CodeQR Code

وزیراعلیٰ بلوچستان استعفیٰ نہیں دیں گے، لیاقت شاہوانی

19 Oct 2021 22:40

سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا ہے کہ اکثریت جام کمال کے ساتھ ہے، وزیراعلیٰ استعفیٰ نہیں دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ بلوچستان اسمبلی کے اراکین کی اکثریت ہمارے ساتھ ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان استعفیٰ نہیں دیں گے۔ انکا کہنا ہے کہ ووٹنگ کے دن اسمبلی فلور پر جام کمال کی اکثریت ثابت ہو جائے گی۔ انہوں نے ایک اور ٹویٹ پر بی این پی کے پارلیمانی رہنماء اور اپوزیشن ممبر ثناء بلوچ کے ٹویٹ پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو تہائی اکثریت جس کے پاس ہوتی ہے، انہیں حواس باختہ ڈھنڈورا پیٹنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اپوزیشن اور ناراض اراکین اسمبلی فلور پر سادہ اکثریت ثابت کرکے دکھائیں تو مان جائیں۔


خبر کا کوڈ: 959544

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/959544/وزیراعلی-بلوچستان-استعفی-نہیں-دیں-گے-لیاقت-شاہوانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org