0
Tuesday 19 Oct 2021 22:40

وزیراعلیٰ بلوچستان استعفیٰ نہیں دیں گے، لیاقت شاہوانی

وزیراعلیٰ بلوچستان استعفیٰ نہیں دیں گے، لیاقت شاہوانی
اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ بلوچستان اسمبلی کے اراکین کی اکثریت ہمارے ساتھ ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان استعفیٰ نہیں دیں گے۔ انکا کہنا ہے کہ ووٹنگ کے دن اسمبلی فلور پر جام کمال کی اکثریت ثابت ہو جائے گی۔ انہوں نے ایک اور ٹویٹ پر بی این پی کے پارلیمانی رہنماء اور اپوزیشن ممبر ثناء بلوچ کے ٹویٹ پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو تہائی اکثریت جس کے پاس ہوتی ہے، انہیں حواس باختہ ڈھنڈورا پیٹنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اپوزیشن اور ناراض اراکین اسمبلی فلور پر سادہ اکثریت ثابت کرکے دکھائیں تو مان جائیں۔
خبر کا کوڈ : 959544
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش