QR CodeQR Code

مجلس محبان محمدؐ و آل محمدؐ کے تحت جلسہ 17 ربیع الاول کو نشترپارک میں ہوگا

19 Oct 2021 23:41

کراچی میں جلسے کی صدارت علامہ سید رضی جعفر نقوی کریں گے جبکہ نظامت کے فرائض علامہ نقی نقوی انجام دیں گے۔ جلسے میں درگاہ خواجہ نظام الدین اولیاء کے جانشین خواجہ امین نظامی مہمان خصوصی ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس محبان محمد (ص) و آل محمد (ع) کے تحت جشن عید میلاد النبی (ص) اور جشن ولادت حضرت امام جعفر صادق (ع) کی مناسبت سالانہ قدیمی جلسہ کراچی کے نشتر پارک میں ہوگا۔ مجلس محبان محمد (ص) و آل محمد (ع) کے کنوینر تجمل عابدی کے مطابق سالانہ جلسہ عید میلاد النبی (ص) و ولادت امام جعفر صادق (ع) 17 ربیع الاول، 24 اکتوبر بروز اتوار کو شب ساڑھے آٹھ بجے نشتر پارک میں منعقد ہوگا۔ جلسے کی صدارت کے فرائض علامہ سید رضی جعفر نقوی انجام دیں گے جبکہ نظامت علامہ نقی نقوی کریں گے۔ جلسے میں درگاہ خواجہ نظام الدین اولیاء کے جانشین خواجہ امین نظامی مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ مولانا حسین مسعودی، علامہ فرقان حیدر عابدی، علامہ باقر حسین زیدی اور اہل سنت عالم دین مولانا منظر الحق تھانوی سمیت دیگر بھی خطاب کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 959550

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/959550/مجلس-محبان-محمد-ا-ل-کے-تحت-جلسہ-17-ربیع-الاول-کو-نشترپارک-میں-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org