0
Tuesday 19 Oct 2021 23:41

مجلس محبان محمدؐ و آل محمدؐ کے تحت جلسہ 17 ربیع الاول کو نشترپارک میں ہوگا

مجلس محبان محمدؐ و آل محمدؐ کے تحت جلسہ 17 ربیع الاول کو نشترپارک میں ہوگا
اسلام ٹائمز۔ مجلس محبان محمد (ص) و آل محمد (ع) کے تحت جشن عید میلاد النبی (ص) اور جشن ولادت حضرت امام جعفر صادق (ع) کی مناسبت سالانہ قدیمی جلسہ کراچی کے نشتر پارک میں ہوگا۔ مجلس محبان محمد (ص) و آل محمد (ع) کے کنوینر تجمل عابدی کے مطابق سالانہ جلسہ عید میلاد النبی (ص) و ولادت امام جعفر صادق (ع) 17 ربیع الاول، 24 اکتوبر بروز اتوار کو شب ساڑھے آٹھ بجے نشتر پارک میں منعقد ہوگا۔ جلسے کی صدارت کے فرائض علامہ سید رضی جعفر نقوی انجام دیں گے جبکہ نظامت علامہ نقی نقوی کریں گے۔ جلسے میں درگاہ خواجہ نظام الدین اولیاء کے جانشین خواجہ امین نظامی مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ مولانا حسین مسعودی، علامہ فرقان حیدر عابدی، علامہ باقر حسین زیدی اور اہل سنت عالم دین مولانا منظر الحق تھانوی سمیت دیگر بھی خطاب کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 959550
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش