QR CodeQR Code

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل کا معاملہ پھر اقوام متحدہ میں اٹھا دیا

20 Oct 2021 11:50

پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ اب تک کی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ قابض بھارتی فورسز نے پہلے متاثرہ افراد کو اٹھایا اور پھر انہیں تشدد کا نشانہ بنا کر ماورائے عدالت قتل کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں جبری گمشدگیوں، ماورائے عدالت قتل اور بے نامی قبروں کا معاملہ ایک بار پھر اقوام متحدہ میں اٹھا دیا۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب صائمہ سلیم نے ورکنگ گروپ مکالمے میں بھارتی مظالم بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے زیر تسلط مقبوضہ کشمیر میں چند برس کے دوران جبری گمشدہ افراد کی متعدد قبریں ملی ہیں۔انہوں نے کہا کہ خواتین کی بے حرمتی، غیر قانونی گرفتاریوں اور ماورائے عدالت قتل کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ اب تک کی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ قابض بھارتی فورسز نے پہلے متاثرہ افراد کو اٹھایا اور پھر انہیں تشدد کا نشانہ بنا کر ماورائے عدالت قتل کر دیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ جبری لاپتا افراد کے اہلخانہ کےلیے معاوضے کی ادائیگی میں اپنا کردار ادا کرے۔


خبر کا کوڈ: 959623

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/959623/پاکستان-نے-مقبوضہ-کشمیر-میں-ماورائے-عدالت-قتل-کا-معاملہ-پھر-اقوام-متحدہ-اٹھا-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org