0
Wednesday 20 Oct 2021 11:50

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل کا معاملہ پھر اقوام متحدہ میں اٹھا دیا

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل کا معاملہ پھر اقوام متحدہ میں اٹھا دیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں جبری گمشدگیوں، ماورائے عدالت قتل اور بے نامی قبروں کا معاملہ ایک بار پھر اقوام متحدہ میں اٹھا دیا۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب صائمہ سلیم نے ورکنگ گروپ مکالمے میں بھارتی مظالم بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے زیر تسلط مقبوضہ کشمیر میں چند برس کے دوران جبری گمشدہ افراد کی متعدد قبریں ملی ہیں۔انہوں نے کہا کہ خواتین کی بے حرمتی، غیر قانونی گرفتاریوں اور ماورائے عدالت قتل کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ اب تک کی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ قابض بھارتی فورسز نے پہلے متاثرہ افراد کو اٹھایا اور پھر انہیں تشدد کا نشانہ بنا کر ماورائے عدالت قتل کر دیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ جبری لاپتا افراد کے اہلخانہ کےلیے معاوضے کی ادائیگی میں اپنا کردار ادا کرے۔
خبر کا کوڈ : 959623
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش