QR CodeQR Code

پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، داعش کے 3 دہشتگرد ہلاک

20 Oct 2021 23:49

سی ٹی ڈی پشاور ریجن کے مطابق خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ کالعدم تنظیم داعش کے دہشتگرد بڑی کارروائی کی غرض سے علاقہ تھانہ شاہ پور میں موجود ہیں، مصدقہ اطلاع پر سی ٹی ڈی کی اسپیشل چھاپہ مار ٹیم نے علاقہ شاہ پور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن شروع کیا۔


اسلام ٹائمز۔ کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا نے پشاور میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم دہشتگرد تنظیم داعش کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ سی ٹی ڈی پشاور ریجن کے مطابق خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ کالعدم تنظیم داعش کے دہشتگرد بڑی کارروائی کی غرض سے علاقہ تھانہ شاہ پور میں موجود ہیں، مصدقہ اطلاع پر سی ٹی ڈی کی اسپیشل چھاپہ مار ٹیم نے علاقہ شاہ پور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن شروع کیا۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر اچانک فائرنگ شروع کی تاہم جوابی کارروائی کے نتیجے میں تین دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ دو سے تین دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، دہشت گردوں کی شناخت جاری ہے، پولیس اور سیکیورٹی فورسرز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن شروع کردیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 959726

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/959726/پشاور-میں-سی-ٹی-ڈی-کی-کارروائی-داعش-کے-3-دہشتگرد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org