QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان میں آپریشن، دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید

23 Oct 2021 00:58

فائرنگ کے تبادلے میں نائیک خلیل اور سپاہی شاکراللہ شہید ہو گئے۔ 34 سال کے نائیک خلیل کا تعلق خیبر ‏پختونخوا کے شہر کوہاٹ سے ہے جب کہ 21 سال کے سپاہی شاکراللہ کا تعلق لکی مروت سے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا ہے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 ‏جوان شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کےعلاقے میران شاہ دہشتگردوں کی موجودگی کی ‏اطلاع پر آپریشن کیا تو اس دوران فائرنگ کے تبادلےمیں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ آپریشن میں برآمد ہتھیار اور ‏گولیاں بھی تحویل میں لےلی گئیں۔ فائرنگ کے تبادلے میں نائیک خلیل اور سپاہی شاکراللہ شہید ہو گئے۔ 34 سال کے نائیک خلیل کا تعلق خیبر ‏پختونخوا کے شہر کوہاٹ سے ہے جب کہ 21 سال کے سپاہی شاکراللہ کا تعلق لکی مروت سے ہے۔


خبر کا کوڈ: 960037

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/960037/شمالی-وزیرستان-میں-ا-پریشن-دہشتگرد-ہلاک-2-جوان-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org