QR CodeQR Code

رجب طیب اردوان کا امریکا سمیت 10 ممالک کے سفیروں کو ناپسندیدہ قرار دینے کا حکم

24 Oct 2021 11:53

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ناپسندیدہ قرار دیے جانے والے ملکوں کے سفیروں میں امریکا، کینیڈا، فرانس، ڈنمارک، فن لینڈ، ہالینڈ، نیوزی لینڈ، ناروے اور سویڈن شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکا اور کینیڈا سمیت 10 ممالک کے سفیروں کو ناپسندیدہ قرار دینے کا حکم دے دیا۔ غیر ملکی خبر  رساں ادارے کے مطابق ناپسندیدہ قرار دیے جانے والے ملکوں کے سفیروں میں امریکا، کینیڈا، فرانس، ڈنمارک، فن لینڈ، ہالینڈ، نیوزی لینڈ، ناروے اور سویڈن شامل ہیں۔ ان سفیروں نے غداری اور بغاوت کے مقدمات کا سامنا کرنے والے عثمان کوالا کی حمایت میں بیان دیا تھا جس کے پیش نظر ترک صدر کا مذکورہ بیان سامنے آیا ہے۔ ترک صدر طیب اردوان کا کہنا تھا کہ جن سفیروں کو ترکی کی سمجھ نہیں آ رہی تو انھیں ہمارا ملک چھوڑ دینا چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 960255

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/960255/رجب-طیب-اردوان-کا-امریکا-سمیت-10-ممالک-کے-سفیروں-کو-ناپسندیدہ-قرار-دینے-حکم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org