QR CodeQR Code

بی جے پی نے کسانوں کو پریشان کرنیکی کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ہے، اکھلیش یادو

24 Oct 2021 19:36

پرینکا گاندھی نے آج ایک ٹوئٹ کیا اور کہا کہ دھان کی خریداری بدانتظامی کے سبب لکھیم پور کے ایک کسان کو مندی میں پڑے دھان میں آگ لگانی پڑی۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست اترپردیش میں دھان کی خریداری اور کھاد کی تقسیم میں بدانتظامی کا الزام لگاتے ہوئے کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اور سماج وادی پارٹی کے صدر اکھیلیش یادو نے کہا کہ یوپی کی بی جے پی حکومت کسانوں کو پریشان کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑ رہی ہے۔ پرینکا گاندھی نے آج ایک ٹوئٹ کیا اور کہا کہ دھان کی خریداری بدانتظامی کے سبب لکھیم پور کے ایک کسان کو مندی میں پڑے دھان میں آگ لگانی پڑی۔ انہوں نے کہا کہ کھاد کی تقسیم میں بدانتظامی کی وجہ سے للت پور کے ایک کسان کی لائن میں کھڑے کھڑے موت ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ اترپردیش کی بی جے پی حکومت کسانوں کو ہراساں کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑ رہی ہے۔ اس سے پہلے اکھیلیش یادو نے للت پور کے واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا تھا کہ بی جے پی کے راج میں اترپردیش میں کھاد کی کمی نے نہایت دردناک موڑ لے لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج للت پور میں 2 دنوں سے کھاد کی لائن میں لگے ہوئے ایک کسان کی موت افسوسناک خبر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد ہندوستان کی تاریخ میں کسان کبھی بھی اتنا پریشان اور ذلیل نہیں ہوا جتنا بی جے پی کے دور حکومت میں ہوا۔


خبر کا کوڈ: 960303

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/960303/بی-جے-پی-نے-کسانوں-کو-پریشان-کرنیکی-کوئی-کسر-باقی-نہیں-چھوڑی-ہے-اکھلیش-یادو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org