QR CodeQR Code

ایسی سیاست ہم نے کبھی نہیں دیکھی جو آج دیکھ رہے ہیں، خورشید شاہ

25 Oct 2021 23:22

سکھر میں پریس کانفرنس سے خطاب میں پی پی کے سینئر رہنما نے کہا کہ اس حکومت نے کافی بلنڈر کئے ہیں، ایک بلنڈر یہ کہ خودکشی کرلوں گا، آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گا، یہ اب کہتے ہیں مہنگائی اللہ کی طرف سے آتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو آنے سے پہلے ہی پتا تھا کہ اسے کچھ بھی پتا نہیں ہے۔ سکھر میں پریس کانفرنس کے دوران خورشید شاہ نے کہا کہ جھوٹ کے پاوں نہیں ہوتے، میرے خلاف انتقامی کیس بنایا گیا۔ انہوں نے دعویٰ سے کہا کہ اس حکومت نے کافی بلنڈر کئے ہیں، ایک بلنڈر یہ کہ خودکشی کرلوں گا، آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گا، یہ اب کہتے ہیں مہنگائی اللہ کی طرف سے آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کو کس حال میں پہنچا دیا ہے، لوہا اور سیمنٹ اتنا مہنگا کردیا کہ اب لوگ مکان بنانے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ کارخانے بند ہوگئے، بجلی مہنگی ہوگئی، پی ٹی آئی حکومت نے ہر سیکٹر کو تباہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی سیاست ہم نے کبھی نہیں دیکھی جو آج دیکھ رہے ہیں، آج بھی ہم پارلیمنٹ کو تقدس دیں تو ملک کا ہر ادارہ طاقتور ہوجائے گا۔


خبر کا کوڈ: 960447

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/960447/ایسی-سیاست-ہم-نے-کبھی-نہیں-دیکھی-جو-آج-دیکھ-رہے-ہیں-خورشید-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org