QR CodeQR Code

یار محمد رند اور جام کمال کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

26 Oct 2021 20:51

ایک ملاقات کے دوران سابق وزیراعلیٰ جام کمال اور پی ٹی آئی بلوچستان کے رہنماء سردار یار محمد رند کے درمیان صوبے کے سیاسی امور پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور ان کے حمایتیوں نے آج کوئٹہ میں پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملاقات میں مذکورہ رہنماؤں نے صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور لائحہ عمل طے کرنے پر گفتگو کی۔ اس موقع پر سابق وزیراعلیٰ جام کمال کے ہمراہ اے این پی کے پارلیمانی لیڈر اصغر اچکزئی، ایم پی اے میر سلیم کھوسہ، سینیٹر دنیش کمار اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 960582

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/960582/یار-محمد-رند-اور-جام-کمال-کی-ملاقات-سیاسی-صورتحال-پر-تبادلہ-خیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org