QR CodeQR Code

پیپلز پارٹی نے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس کے مؤخر کرنے کو حکومت کی بزدلی قرار دے دیا

10 Nov 2021 20:17

ایک بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اراکین پارلیمان خود حکومت سے بیزار ہوچکے ہیں، اب عمران خان کا چل چلا ہے جبکہ عمران خان نہ عوام کا سامنا کرسکتے ہیں اور نہ پارلیمان میں عوامی نمائندوں کا سامنا کرسکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے بھاگنے پر حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیشگی اپنی شکست دیکھ کر حکومت نے پارلیمان کا مشترکہ اجلاس مؤخر کرکے راہِ فرار اختیار کرلی اور پارلیمان میں دو مرتبہ عددی اعتبار سے شکست کے بعد حکومت کا پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے بھاگنا بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ وزیراعظم پارلیمان میں اپنی اہمیت کھوچکے ہیں اور حکومتی اراکین تک کی مکمل حمایت عمران خان کو دستیاب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اراکین پارلیمان خود حکومت سے بیزار ہوچکے ہیں، اب عمران خان کا چل چلا ہے جبکہ عمران خان نہ عوام کا سامنا کرسکتے ہیں اور نہ پارلیمان میں عوامی نمائندوں کا سامنا کرسکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 963000

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/963000/پیپلز-پارٹی-نے-پارلیمان-کے-مشترکہ-اجلاس-مؤخر-کرنے-کو-حکومت-کی-بزدلی-قرار-دے-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org